21 فروری، 2022، 3:52 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84658120
T T
0 Persons
امریکہ سے مذاکرات ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا – ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایرانی ٹیم کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔

یہ بات ایڈمیرل "علی شمخانی" نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران، 4+1 گروپ اور یورپی یونین کے نمائندے کے درمیان ویانا مذاکرات شروع سے جاری ہیں اور یہ راستہ کسی نتیجے تک پہنچنے تک جاری رہے گا۔
ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایرانی ٹیم کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں کیونکہ یہ کسی پیش رفت کا ذریعہ نہیں ہوگا۔
یہ ٹویٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور P4+1 - چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ  ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے امریکہ کی بالواسطہ شرکت کے ساتھ ویانا میں مذاکرات کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .